اخلاق کے اِیوان کی تعمیر ہے روزہ

روزہ

اخلاق کے اِیوان کی تعمیر ہے روزہ
بنیاد ِخرافات کی تدمیر ہے روزہ

جس میں نہ ریا ہے نہ کوئی مکر نہ دھوکا
اس حسنِ عبادت کی یہ تصویر ہے روزہ

شیطان تو انسان کا دشمن ہے پرانا
شیطان کا زندان ہے زنجیر ہے روزہ

وہ روح کا ہو یا کہ مرض ہو وہ جسَد کا
ہر ایک مرض کے لیے اکسیر ہے روزہ

جو دل کہ مچلتا ہے گناہوں پہ ہمیشہ
اس دل کے لیے نسخۂ تسخیر ہے روزہ

روزہ سے ضیا ملتی ہے قلب اور نظر کو
مومن کے لیے چشمۂ تنویر ہے روزہ 

کافی ہے وہ روزے کے فضائل کی ضمانت
جس شان سے قرآن میں تحریر ہے روزہ

جس نفس کی اصلاح کا امکان نہ ہو عاجز
اس نفس کی اصلاح کی تدبیر ہے روزہ


عبدالرحمن عاجز مالیر کوٹلوی

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار