وہ ایک نام جو سرمایہء حیات بھی ہے



وہ ایک نام جو سرمایہء حیات بھی ہے 
وہ ایک ذات جو محبوبِ کائنات بھی ہے
 
ہر ایک رُخ سے ہے کامل حضورﷺ کی سیرت
اجل کا ذکر بھی ہے زندگی کی بات بھی ہے 

پہنچ سکا نہ کوئی اور مصطفی ﷺکے سوا 
وہاں کہ ختم جہاں حدِّ کائنات بھی ہے 

ہزار صبحیں تصدّق ہیں جس کی عظمت پر 
تری ﷺ حیات میں شامل وہ ایک رات بھی ہے

نویدِ خلد یہاں ہر قدم پہ ملتی ہے 
نبی ﷺ کی راہ گزر ہی رہِ نجات بِھی ہے 

درِ رسولﷺ پہ سجدہ گزارنے والو
بجز خدا کوئی حلاّلِ مشکلات بھی ہے ؟ 

عبث ہے خواب میں ارمانِ دیدِ شاہِ امم
دل و نگاہ میں ربطِ مواصلات بھی ہے 

میں کس سے پوچھوں یہ اعجاز مصطفیﷺ کے سوا
کہ میرا شعر کوئی وجہِ التفات بھی ہے 


شاعر: اعجاز رحمانی

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

نماز اور اذان کو عربی میں ادا کرنا کیوں ضروری ہے

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

اے وطن پاک وطن روح روان احرار

الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو