عشقِ محمدی کی جو توفیق چاہیے

عشقِ محمدی کی جو توفیق چاہیے 
انساں کے دل میں جذبہء صدیق چاہیے 

تعلیمِ مصطفی ﷺ کا تقاضا یہی تو ہے 
اسلام اور کفر میں تفریق چاہیے 

اسرارِ کائنات معمہ نہیں کوئی 
قرآن کہہ رہا ہے کہ تحقیق چاہیے 

فرد عمل تو ہو گی جبھی قابل قبول 
اللہ کے رسول ﷺ کی تقدیس چاہیے 

مانا کہ پرکشش ہیں خدوخالِ ظاہری 
اوصافِ باطنی کی بھی تخلیق چاہیے 

اعجاز قصدِ کوئے محمدﷺ تو ہے مگر 
اللہ کی طرف سے بھی توفیق چاہیے 


اعجاز رحمانی ​

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

اے وطن پاک وطن روح روان احرار

الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے