چاکلیٹ بمقابلہ غیرت ایمان یا علم بمقابلہ جہل

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
گزشتہ چند ہفتوں سے خبر گردش میں ہے کہ ملائیشیا میں کیڈ بری کمپنی کی ڈیری ملک نامی چاکلیٹ بار میں حرام اجزا پائے گئے ہیں ۔ اس خبر کے بعد ملائیشیا ایک بڑے سٹور نے جس کی ملائیشیا میں پانچ سو سے زیادہ شاخیں ہیں ، اپنے سٹورز پر ڈیری ملک چاکلیٹ رکھنا منع کر کے عوام سے  بائیکاٹ کی درخواست کر دی ۔ 
اس سارے معاملے کے بعد ملائشیا کی اسلامی اتھارٹی Jakim نے ڈیری ملک چاکلیٹ کے نمونے جمع کر کے ٹیسٹ کروائے اور جون کی ابتدا میں اعلان کیا کہ ان میں کوئی حرام جزء نہیں پایا گیا ۔ 

Malaysia's Department of Islamic Development, or JAKIM, reportedly said in a statement that they tested 11 samples of Cadbury Dairy Milk Hazelnut, Cadbury Dairy Milk Roast Almond and other products from the company's factory but none of them tested positive for pork.
ملائشیا میں یہ تنازعہ جاری تھا جب سعودی حکام نے بھی وضاحت کی کہ ان کے ملک میں بکنے والی ڈیری ملک چاکلیٹ بار ملائشیا سے بن کر نہیں آتی بلکہ برطانیہ سےدرآمد{ امپورٹ} ہوتی ہے ، اس کے ساتھ وہ ملائشیا کے حکام سے بھی رابطے میں رہے تا کہ چاکلیٹ ٹیسٹ کے نتائج سے با خبر رہ سکیں ۔ مزید احتیاط کے لیے سعودی محکمہ خوراک (Saudi food & Drug Authority)نے چاکلیٹ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے تاکہ اگر ایسی کوئی بات ہو تو اس کا حل نکالا جا سکے ۔ محکمے کی ویب سائٹ کے مطابق ان ٹیسٹس کے نتائج میں کیڈبری چاکلیٹ میں خنزیر کے ڈی این اے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
الهيئة العامة للغذاء والدواء: شوكولاته "كادبوري" خالية من الحمض النووي للخنزير
04/08/1435 أعلنت الهيئة العامة للغذاء والدواء أن نتائج تحليل عينات من شوكولاته كادبوري المتوافرة في الاسواق السعودية، اثبتت خلوها من الحمض النووي للخنزير (DNA).
وكانت الهيئة شرعت قبل يومين، في إجراءات احترازية عاجلة، وذلك بسحب عينات من منتجات الشركة، بعد أنباء عن احتوائها على اثار الحمض النووي للخنزير، بارقام تشغيل مختلفة ومنتجة في دول اخرى، مثل ماليزيا، بغرض اجراء التحاليل اللازمة للتأكد من خلوها من مشتقات الخنزير، وهو ما ثبت لاحقا للهيئة العامة للغذاء والدواء، وفقا لنتائج التحاليل المخبرية، التي أظهرت سلامة منتجات كادبوري في الاسواق السعودية، والمستوردة من جمهورية مصر العربية والمملكة المتحدة، من اي أثار للحمض النووي.

الهيئة العامة للغذاء والدواء: شوكولاته خالية من الحمض النووي للخنزير

اس کے ساتھ ہی انڈونیشیا کے حکام نے بھی مذکورہ چاکلیٹ کو ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
اس صورت حال میں مناسب یہ تھا کہ ملائشیا اور سعودیہ کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کو تسلیم کر لیا جاتا ، جب کہ انڈونیشی حکام کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جاتا لیکن سوشل میڈیا پر لوگ عجیب جذباتی پن کے ساتھ کیڈ بری کی تمام مصنوعات حرام ہونے کا دعوی کر رہے ہیں اور ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ جلتی پر مزید تیل اردو اخباروں کی سنسنی خیز شہ سرخیوں نے ڈالا ۔ کسی نے سرخی جمائی کہ چاکلیٹ میں خنزیر کی چربی ہے، کسی نے لکھا کہ جی سور کا دودھ ہے، ایک تیسرے درجے کے اخبار نے مبالغہ آمیزی کرتے ہوئے یہ بھی لکھ ڈالا کہ اسلامی ممالک میں پرزور احتجاج ہو رہا ہے۔ 
یہ بہت نامعقول رویہ ہے،ایک مسلمان ہمیشہ ذمہ دار حکام کی جانب سے  خبر کی تصدیق کا انتظار کرتا ہے جیسا کہ اسے قرآن مجید میں حکم دیا گیا ہے اور انصاف کی بات کرتا ہے چاہے سامنے اس کا کوئی دشمن ہی کیوں نہ ہو۔اسلام ہمیں گمان یعنی بے بنیاد شک سے بھی منع کرتا ہے۔ ایک مسلمان کو شک کی صورت میں تحقیق کرنی چاہیے بات درست ہے یا غلط، اس کے بعد یقین کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے ۔ جہاں تحقیق کے لیے حکام اور  ماہرین موجود ہیں وہاں ان کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے کیوں کہ وہی اپنے میدان میں فیصلے کا اختیار رکھتے ہیں اور وہ بھی اتنے ہی غیرت مند مسلمان ہیں جتنا کہ ہم ۔
میری جاننے والی کچھ لڑکیاں اس مسئلے میں بہت جذباتی ہورہی تھیں ، کسی نے ان سے کہا کہ یہ افواہ ہے تو کہنے لگیں :"افسوس ہے ایسی مسلمانی پر جو ایک چاکلیٹ نہیں چھوڑ سکتی"۔  افسوس تو ایسی سوچ پر ہے کہ ایک بے بنیاد خبر کی وجہ سے مسلمانوں کے ایمان کے  متعلق بدگمانی کرنے کا کیا فائدہ؟ اور آخر یہ کیسا اسلام ہے؟
مجھے نہیں معلوم کہ کچھ لوگوں کے نزدیک غیرت ایمانی صرف احتجاج اور بائیکاٹ کے منفی رویوں تک ہی محدود ہو کر کیوں رہ گئی ہے؟  آخر تحقیق، صبر، مستند علم اور مثبت سوچ  کی اسلامی اقدار ہمیں کیوں بھول رہی ہیں؟ 
جب تک ہم اسلام کا مستند علم حاصل کرنے کی  مشقت شروع نہیں کریں گے، احتجاج اور بائیکاٹ کے منفی رویوں کی قید سے نکل نہیں پائیں گے نہ ہی ہماری پسماندہ سوچ میں کوئی انقلاب آنے کا امکان ہے۔

اہم خبروں کے روابط:
Saudi Arabia tests Cadbury chocolate for pork - Middle East - Al Jazeera English
الهيئة العامة للغذاء والدواء
http://english.alarabiya.net/en/New...audis-test-Cadbury-products-for-pork-DNA.html
Malaysia’s Top Islamic Body JAKIM Says Cadbury Chocolates Do Not Contain Pork While Muslim Consumer Group Remains Unconvinced

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار