مری زباں پر ثنائے محبوب ومرسل ِ رَبُّ العالَمِیں ہے​

 مری زباں پر ثنائے محبوب ومرسل ِ رَبُّ العالَمِیں ﷺہے
وہ جس کا ثانی کبھی نہیں تھا، وہ جس کا ہمسر کہیں نہیں ہے
وہ جس کی صورت بھی مثالی، وہ جس کی سیرت بھی ہے مثالی
جو روزِ اول سے صادق الوعد وطاہر و عادل و امیں ہے
امامِ پیغمبرانِ سابق، پیمبرِ امّتانِ عالم
وہ پرچم افشائے اولیں ہے ، وہ لشکر آرائے آخریں ہے
کلامِ حق ہے کلام جس کا، پیامِ حق ہے پیام جس کا
نظامِ حق ہے نظام جس کا، نظام جو امن کا امیں ہے
کتاب و حکمت سکھانے والا ، وہ راہِ جنت دکھانے والا
فلاحِ ہر دو جہاں کی ضامن حضورکی سنت ِ مبیں ہے
اسی کی طاعت میں جنّتی ہیں رحیق ِ مختوم پانے والے
وہ جن کا انعام قصر و ایواں، نخیل وعُنّابِ انگبیں ہے
علیمِؔ ناداں کو اس کی تعلیم نے بچایا ہے گمرہی سے
وہ جس کی تعلیم جاں فزا ہے، وہ جس کی گفتار دل نشیں ہے
شاعر: علیم ناصری رحمہ اللہ


تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

اے وطن پاک وطن روح روان احرار

الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے