میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے​

میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے​
کیاتم گم گشتہ و گم کردہ اپنی جاگیر خریدو گے

منظر میں کشادہ سینے ہیں اور پس منظر میں گولی ہے​
ہر ایک تصویر میں مظلوموں کے گرم لہو کی ہولی ہے​
سڑکوں پہ جو ہیں جو فریاد کناں ان ماؤں کی ڈنڈا ڈولی ہے​
کھچتی ہے جو میرے تصور میں غم کی تصویر خریدو گے​
میں تعبیروں کا تاجر ہوںکیا تم تعبیر خریدو گے

ڈل جھیل کے خون ملے پانی سے بھر کر کچھ جگ لایا ہوں​
پتھرائی ہوئی آنکھوں کے ہیرے موتی اور نگ لایا ہوں​
گلیوں میں سسکتی لاشوں نے جو دی ہے و ہ شہ رگ لایا ہوں​
اُن سب نے بس اتنا پوچھا ہے تم کب کشمیر خریدو گے؟​
میں تعبیروں کا تاجر ہوںکیا تم تعبیر خریدو گے

اصحابِِ نبی ﷺکے گلشن کی کلیوں سے سجی کچھ چھڑیاں ہیں ​
سنت کے سچے موتی ہیں قرآن کی قیمتی لڑیاں ہیں​
کچھ عشق نبی ﷺکے حلقے ہیں کچھ خوف خدا کی کڑیاں ہیں ​
ہر طوق سے جو آزاد کرے کیا وہ زنجیر خریدو گے ؟​
میں تعبیروں کا تاجر ہوںکیا تم تعبیر خریدو گے

تکبیر کے پر ہیبت نعرے بھی توحیدی للکار بھی ہے ​
دشمن کی صفیں جو چیر کے رکھ دےاک ایسی یلغار بھی ہے ​
میرے تھیلے میں جذبوں کی دھار بھی ہے جس پر وہ تلوار بھی ہے ​
کوئی تیغ و طبل کوئی خنجر نیزہ کوئی شمشیر خریدو گے؟​
میں تعبیروں کا تاجر ہوں کیا تم تعبیر خریدو گے

شاعر: سلیم ناز بریلوی​

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار