محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

بسم اللہ الرحمن الرحيم

قادیانی  اپنے  مذہب کی تبلیغ اسلام کے نام سے کرتے ہیں اگر چہ وہ  اپنے مذہب کے سوا سب مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں، ان  كى  کئی ويب سائٹس اسلامی ناموں سے کام کر رہی  ہیں تا کہ معصوم مسلمانوں کو دھوکا دیا جا سکے۔ الإسلام ڈاٹ آرگ بھی ایک قادیانی ویب سائٹ ہے  جس کا ماٹو ہے : "محبت سب كے ليے ، نفرت كسى سے نہیں۔
مسلمانوں كو دھوكہ دينے كے ليے جماعت احمديہ ايسا دعوى تو كر سكتى ہے مگر ان قادیانی کتب اور تاریخ  کا مطالعہ رکھنے والے جانتے ہیں کہ محبت کا یہ چکنا چپڑا دعوى باطل ہے۔ ملاحظہ فرمائيے خاتم النبيين حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كے امتيوں كے متعلق مرزا غلام احمد قاديانى كذاب كے پيروكاروں كا خبث باطن  :
مرزا كا خليفہ مرزا بشير الدين بن غلام احمد قاديانى كہتا ہے:
"
ہر وہ مسلمان جو مسيح (يعنى اس كا والد غلام احمد قاديانى ) كى بيعت نہ كرے، خواہ وہ ان كے بارے ميں سنے نہ سنے وہ كافر اور دائرہ ء اسلام سے خارج ہے۔ بحوالہ: آئينہ ءصداقت : ص 35
مزيد اپنے باپ مرزا كے حوالے سے كہتا ہے :
"
ہم ہر چیز ميں حتى كہ اللہ ، رسول ، قرآن ، نماز، روزہ، حج، اور زكوة كے بارے ميں مسلمانوں سے اختلاف ركھتے ہیں، ان ميں سے ہر چيز كے بارے ميں ہمارے اور مسلمانوں كے درميان جوہرى اختلاف ہے۔
اخبار الفضل ، مجريہ : 30 جولائى 1931ء 
اس سب كے باوجود قادیانی خود كو مسلمان كہتے ہیں اور اصرار كرتے ہیں كہ انہيں مسلمان سمجھا جائے جب كہ ختم نبوت پر ایمان رکھنے والے سب مسلمان ان كے نزديك كافر ہیں؟ اور اس كے باوجود دعوى ہے :
"
محبت سب كے ليے ، نفرت كسى سے نہیں؟"

درحقیقت برصغیر میں کفر کی سب سے بڑی فیکٹری مرزا غلام احمد قادیانی نے لگائی جس نے اپنے پیروکاروں کے سوا سب مسلمانوں کو کافر قرار دے دیا۔ جب محمد عربیﷺ کے  غلاموں نے مل کر اس فتنے کی حقیقت دنیا کو بتا دی تو یہ تکفیری مظلوم بن گئے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی ماننے والے ہر مسلمان سے نفرت کرتے ہیں لیکن ان کی نفرت سے  اسلامی عقائد بدل سکتے ہیں نہ ان کے مکر سے امت مسلمہ کو کوئی فرق پڑتا ہے۔   یہ دین اللہ نے نازل کیا ہے اور وہی اس کی اور اس کے ماننے والوں کی حفاظت کر رہا ہے۔ 

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار